Monday, August 2, 2010

بلوچستان کے مسئلے کا حل کسی کے پاس نہیں،طلال بگٹی


اسلام آباد: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ سب ملے ہوئے ہیں، بلوچستان کے مسئلے کا حل کسی کے پاس نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا کہ صدر، وزیراعظم، سمیت سب آپس میں ملے ہوئے ہیں، بلوچستان کی عوام کے مسائل کا حل کسی کی ترجیح نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اکیس جون کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کا جواب ایک ہفتے تک متوقع تھا مگر اب ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے بلوچستان سے فوج کے انخلاء اور بینظیر بھٹو اور نوابزادہ اکبر بگٹی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان میں آزادی کی تحریکوں کے خلاف ہیں اور پاکستان میں رہ کر بلوچ عوام کے حقوق حاصل کریں گے۔