Tuesday, August 10, 2010

سبی: دریائے ناڑی میں پھر اونچے درجے کا سیلاب


سبی: سبی اور گردونواح میں شدید بارش کے بعد دریائے ناڑی میں پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پلوسین بند ٹوٹنے سے پانی مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔۔۔ہرنائی سمیت مختلف علاقوں میں مسلسل بارش نے ایک بار پھر تباہی مچادی۔ بارش سے دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور ایک لاکھ بیس ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ جس کے باعث کچھ وہاری، ضلع کچھی ، بالا ناڑی سمیت مختلف علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

طوفانی بارش سے پلوسین بند ٹوٹنے سے اختر آباد، مل کالونی، جلال آباد اور سعید آباد زیر آب آگئے۔ جس سے سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔ سمور پل اور ہرنائی ، کوئٹہ شاہراہ پانی میں بہنے کے باعث ہرنائی کا صوبے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ حکومت نے اب تک سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی۔ سینکڑوں افراد نے حکومت کی اس بے حسی کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔
(NNC)
ref aaj tv