Wednesday, August 4, 2010

محمد یوسف آج انگلینڈ روانہ ہونگے


کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز محمد یوسف کو برطانیہ کا اسپورٹس ویزہ مل گیا، وہ قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے آج کراچی سے روانہ ہونگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد محمد یوسف کو قومی اسکواڈ میں شامل کرکے فوری طور پر برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ برٹش ہائی کمیشن نے یوسف کو اسپورٹس ویزہ جاری کر دیا ہے، سابق کپتان جمعرات کی صبح ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے برمنگھم پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، طویل سفر کے باعث یوسف کی انگلینڈ کے خلاف جمعے سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

ٹیم مینیجر یاور سعید کا کہنا ہے کہ یوسف کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ جمعرات کو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دانش کنیریا کی جگہ ٹیم میں شامل کئے جانے والے اسپنر رضا حسن پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں انہیں اسپورٹس ویزہ ملنے کے بعد ہی سلیکشن کے لئے زیر غور لایا جائے گا۔
(NNC)