Wednesday, August 4, 2010

جعفرآباد : بارش، تین افراد جاں بحق


جعفرآباد : بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ جعفرآباد میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ دریائے سندھ کے کنارے حفاظتی پشتوں کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے علاقوں سبی، بھاگ، لہڑی، جھل مگسی اور قرب و جوار میں طوفانی بارش سے دریائے ناڑی اور تلی ندی میں سیلاب آگیا۔ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔بھاگ اور جھل مگسی میں دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں آٹھ گھنٹے لگاتار بارش سے درجن سے زائد مکانات منہدم ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں عملے کو الرٹ کردیا۔ ادھر شکار پور گھوٹکی، سکھر، کشمور اور گڈو میں بھی صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ حفاظتی پشتوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔جعفرآباد میں چھت گرنے سے تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔