Sunday, August 8, 2010

جعفرآباد:مظفر گڑھ کینال کا بند ٹوٹ گیا ،علاقہ خالی کرنے کا حکم


جعفر آباد: دریائے سندھ اور دریائے چناب کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مظفر گڑھ کینال کا بند جعفر آباد کے قریب ٹوٹ گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد سے لوگ فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت شہر سے نقل مکانی کر رہے ہیں،بند میں شگاف پڑنے سے شاہ جمال کے علاقے میں پانی داخل ہوگیا ہے جس کے بعد یہ علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔