Wednesday, August 4, 2010

موبائل فون کا موجد مارٹن کوپر کوئی بہت معروف نام نہیں ہے لیکن دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی ان کی ایجاد سے آشنا ہے۔


فون ہاتھ میں لے کر گھومنے کا خیال ان ہی کے ذہن میں آیا تھا اور پھر موٹرولا کی ٹیم کے ساتھ انہوں نے انیس سو تہتر میں پہلا دستی ٹیلی فون بنایا جس کا وزن دو کلو تھا۔

نیویارک کی ایک سڑک پر جب انہوں نے اس دستی فون سے پہلی کال کی تھی اس وقت وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہ ایجاد اتنی مقبول اور اتنی عام ہو جائے گی۔

اب دنیا بھر میں ایسی صنعتوں کا جال بچھ گیا ہے جو موبائل فون کی مختلف ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر چل رہی ہیں۔
(NNC)