Monday, August 23, 2010

کوٹری بیر اج پر انتہا ئی اونچے درجے کاسیلاب


سکھر: کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی سطح نو لاکھ کیوسک کے قریب پہنچ گئی کچے کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ چیف انجینئر کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی گنجائش آٹھ لاکھ پچھتر ہزار کیوسک ہے جبکہ اس وقت آٹھ لاکھ اکانوے ہزار کا ریلا گزر رہا ہے۔ انیس سو چھپن میں نو لاکھ اکاسی ہزار کا ریلا گزر چکا ہے۔ چیف انجینئرکا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کاامکان ہے۔ بیراج پر پانی کی آمد نو لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرسکتا ہے، تاہم بیراج کو کوئی خطرہ نہیں۔

ڈی سی او حیدرآباد آفتاب کھتری کا کہنا ہے کہ لطیف آباد میں کچے کے علاقے میں پچیس دیہات زیرآگئے ہیں۔ ان دیہات کے تین ہزار سے زائد مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ آفتاب کھتری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے حیدرآباد اور لطیف آباد کو کوئی خطرہ نہیں فوج اور انتظامیہ حفاظتی بندوں کی حفاظت کررہی ہے۔ لطیف آباد نمبر دس میں گلستان سرمست شاہراہ پر چار سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے۔ دوسری جانب ھالا میں وفاقی وزیر مخدوم امین فہم نے ایس ایم ، خانوٹ اور کلیان بند کے حساس مقامات کا دورہ کیا۔

Copyright NNC, 2010