Saturday, August 7, 2010

افغانستان: آٹھ غیر ملکی ڈاکٹروں کی لاشیں برآمد


کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں سے آٹھ غیر ملکی ڈاکٹروں کی لاشیں ملی ہیں۔ افغانستان میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ امریکی، ایک جرمن اور ایک برطانوی شہری تھے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں میں پانچ مرد اور تین خواتین تھیں۔ صوبائی پولیس چیف آقانور کے مطابق غیر ملکی ڈاکٹروں کی لاشیں گھنے جنگلات والے ضلع کران وامنجان سے ملی ہیں۔