Wednesday, August 4, 2010

کوئٹہ :فیروز لہڑی قاتلانہ حملے میں زخمی ،ڈرائیو ر ہلاک


کوئٹہ : کوئٹہ میں ممتاز ٹرانسپورٹر فیروز لہڑی قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ حملے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ فیروز لہڑی پر سریاب روڈ پر حملہ کیا گیا انہیں شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملے میں ان کا ڈرائیور امیر حمزہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واردات کے بعد نواحی علاقے کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا حاجی فیروز لہڑی پر حملے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔لہڑی قبائل کے سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے جنہوں نے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی بھی ممتاز ٹرانسپورٹر فیروز لہڑی کی عیادت کیلئے پہنچ گئے اور ڈاکٹروں کو فیروز لہڑی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی علاج کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ فیروز لہڑی کا آپریشن کرکے جسم سے گولیاں نکال لی گئی ہیں ، انہیں آج وزیراعلیٰ کے خصوصی طیارے میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

(NNC)