Wednesday, September 1, 2010

کراچی :سیلاب زدگان کیلئے جھولی پھیلاؤمہم کا آغاز


کراچی : وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جھولی پھیلاوٴ مہم کا آغاز کردیا اور اپیل کی کہ تمام ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مزدور ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں۔وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ وزیر ٹیکسٹائل نے کہا کہ ملک اس وقت بہت بڑی آفت میں گھرا ہوا ہے۔

حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی، اس لئے تمام ٹیکسٹائل مزدوروں سے اپیل کرنے آیا ہوں۔ رانا فاروق نے کہا کہ تمام بینکس اور ملٹی نیشنل کمپنیاں چندہ مہم میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بولٹن مارکیٹ میں حکومت نے نقصان کا سو فیصد ازالہ کیا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھی اسی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے۔