Saturday, September 4, 2010

کوئٹہ: خودکش حملے کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن


کوئٹہ: کوئٹہ مکمل طور پر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ شہر کی تمام تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے ایک درجن افراد گرفتار کرلئے۔کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف بلوچستان شیعہ کانفرنس کی اپیل پر آج مکمل شٹرڈاؤن رہی۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا گیا تھا۔ عید الفطر سرپر ہونے کے باوجود اہم تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں۔ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔ بعض علاقوں میں کشید گی بھی ہے۔

حکومت نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت نکالی جانے والی القدس ریلی میں خودکش حملے اورفائرنگ سے چونسٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سات صحافی بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلٰی اسلم رئیسانی پہلے ہی سانحہ کی عدالتی تحقیقات کی ہدایت کرچکے ہیں۔ حکومت نے سی سی پی او کوئٹہ کا تبادلہ کرکے شہر میں مذببی جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔