Wednesday, July 28, 2010

اسلام آباد فضائی حادثہ، ’تمام مسافر ہلاک‘






یک نجی فضائی کمپنی ایئر بلو کا ایک مسافر بردار طیارہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شمال میں مارگلہ پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
طیارے میں ایک سو چھیالیس مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ اہلکار سوار تھے اور اب تک ایک سو انتیس لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ بارہ لاشیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ لاشوں کی شناخت ڈی۔این۔اے کے ذریعے کرنا کا انتظام کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی شہری اور ایک صومالی شہری بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ائر کنٹرول ٹاور کو کوئی ایمرجنسی پیغام موصول نہیں ہوا۔ اس حادثے کے اسباب کا حتمی علم جہاز کے بلیک باکس کے ملنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔