Sunday, August 1, 2010
بلوچستان :ٹیوب ویلوں پر سبسڈی کی بحالی کا مطالبہ
کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماوٴں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کی سبسڈی فوری طور پر بحال کی جائے۔ کوئٹہ میں ن لیگ کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ ریٹائرڈ ،خدائے نور خان ،سید تاج آغا اور دیگر نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سیلاب زدہ عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کردیا ہے۔
وفاق اس وقت ایک سو ستائیس ارب روپے کی سبسڈی دے رہاہے بلوچستان کی زراعت کو تباہی سے بچانے کیلئے صرف چار ارب روپے درکار ہیں س،بسڈی بحال نہ ہوئی تو زمینداروں اور عوام کے ساتھ ن لیگ سڑکوں پر آجائے گی۔
(NNC)