Monday, August 2, 2010

نیشنل گیمز:سندھ کےایتھلیٹس کو پشاور نہ بھیجنے کا فیصلہ


کراچی: سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے سیکورٹی حالات کے پیش نظر اکتیسویں نیشنل گیمز میں ایتھلیٹس کو پشاور نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر کھیل سندھ اور اولمپک ایسویسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی زیر صدارت اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ رائے سے فیصلہ کیا کہ سیکورٹی حالات کو دیکھتے ہوئے ایتھلیٹس کو پشاور نہیں بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل گیمز کے آغاز سے دوماہ قبل دوبارہ سیکورٹی پر دوبارہ نظر ثانی کی جاسکتی ہے اگر حالات ساز گار رہے تو سندھ کی نمائندگی قومی گیمز میں ضرور ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کو منظم انداز میں چلایا جائے اور اس کے لئے تمام اراکین اپنا کردار بخوبی ادا کریں۔ اجلاس میں دوہزار پانچ سے دوہزار دس تک کے سندھ گیمز کی آڈٹ رپورٹ سمیت کئی فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔
(NNC)