Sunday, August 1, 2010

عراق: جولائی میں 535 افراد لقمہ اجل بنے


بغداد: عراق میں معصوم شہریوں کیلئے جولائی کا مہینہ ہلاکت خیز ثابت ہوا۔ پرتشدد واقعات میں مجموئی طور پر پانچ سوپینتیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔مئی دوہزار آٹھ سے اب تک گذشتہ جولائی کا مہینہ ہلاکت خیزترین ثابت ہوا ہے۔ پرتشدد کارروائیوں میں مجموئی طور پر پانچ سو پینتیس افراد ہلاک ہوئے۔

گزشتہ پانچ ماہ کے دوران بم دھماکوں اورقتل عام میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ تین سو چھیانوے معصوم شہری شہید، نواسی پولیس اہلکارہلاک، اورپچاس فوجی مارے گئے۔
(NNC)