کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ ڈنڈے سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں میر ظفر زہری نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بائی پاس کرکے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ ایف سی صوبائی حکومت کے تحت کام کرے گی۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ رحمان ملک کی باتوں کو غلط تاثر دیا گیا۔ میڈیا کی طرح سیاستدانوں میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں۔