Wednesday, September 8, 2010

ارگٹ کلنگ،بلوچستان ہائیکورٹ کا ازخودنوٹس


کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں وکلاء اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس نور محمد مسکان زئی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ازخود نوٹس میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ وکلاء کے قتل کے خلاف بار ایسوسی ایشن کے ارکان بھی احتجاجا عدالتوں سے غیر حاضر ہیں۔

بار ایسوسی ایشن کو چاہئے کہ وہ عدالتوں میں حاضر ہوکر ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ حل کرنے میں مدد کریں۔ ڈویژن بنچ نے سی سی پی او کوئٹہ کو آئندہ پیشی پر ایڈوکیٹ زمان مری سمیت چھ مزدوروں کے قتل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کردی۔