کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ سے القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں تیرہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پاکستان کے سراغ رساں اداروں نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر تیرہ غیرملکی حراست میں لے لئے۔ پکڑے جانے والوں میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کا تعلق روس اور ترکی سے بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار شدگان کو مزید تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ |