اسلام آباد: وزیر داخلہ رحمان ملک پر طالبان اور لشکر اسلام کی طرف سے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس ادارے کی رپورٹ پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر طالبان اور لشکر اسلام کی طرف سے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف ایک ممتاز حساس ادارے کی طرف سے کیا گیا ہے۔جس کے مطابق ادارے وزیر داخلہ رحمان ملک پر ایک کالے رنگ کی ڈبل کیبن وین سے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ کی منصوبہ بندی میں استعمال کی جانے والی کالی ڈبل کیبن وین کی اطلات پولیس کو فراہم کردی گئیں ہیں۔