حب: بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے سے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ حب پولیس کے مطابق بم کو تھیلے میں رکھا گیا تھا۔ نامعلوم افراد رند مارکیٹ کے چوڑی بازار میں دکان کے باہر تھیلا رکھ کر فرار ہوگئے۔ دھماکے کے وقت لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔
دھماکے میں جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر عبدالستار لانجو اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ضلعی عہیدار کامریڈ عبدالخالق شامل ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو حب کے غلام قادر اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔