Sunday, November 7, 2010

بلوچستان فائرنگ :چار اہلکار ہلاک

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور دوزخمی ہوئے ہاتوار کے شام کوکو ئٹہ سے پچاس کلومیٹر جنوب میں واقعہ مستونگ کے علاقے کرد گاب میں دوموٹرسائیکل پر سوار چار نامعلوم افراد نے پولیس کی وین پر فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں وین میں سوار تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ لایاجارہا تھا کہ راستےمیں ایک اور پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ عبدالحق کے مطابق ہلاک ہونے والوں پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی سے ہے ۔ جو پولیس وین میں منگوچر کی طرف جارہے تھے ۔
واقعہ کے بعد لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کردی لیکن آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
مستونگ میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پیر کے روز بلوچستان کی مختلف قوم پرست اور آزادی پسند تنظیموں نے لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔یں ۔فائرنگ کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے